سعودی عرب بنگلہ دیش کو مساجد کی تعمیر کے لیے 1ارب ڈالر فراہم کرنے گا

سعودی عرب بنگلہ دیش کو مساجد کی تعمیر کے لیے 1ارب ڈالر فراہم کرنے گا

ریاض:بنگلہ دیش میں سعودی امداد سے سینکڑوں مساجد تعمیر کی جائیں گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک معاہدے کے تحت سعودی عرب کی طرف سے تقریبا ایک ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

آئندہ انتخابات سے پہلے بنگلہ دیش حکومت 560 مساجد تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان مساجد میں تحقیقی سہولیات اور لائبریریاں بھی ہوں گی جبکہ انہیں ثقافتی سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

بنگلہ دیش کو امداد دینے کے اعلان کے بعد بھارتی شہریوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے ۔