شمالی لندن اور کینٹ میں انسداد دہشتگردی آپریشن، 4 افراد گرفتار

شمالی لندن اور کینٹ میں انسداد دہشتگردی آپریشن، 4 افراد گرفتار

لندن: انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے ہارلیسڈن روڈ پر واقع گھر پر چھاپا مار کر 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں سے تین نوجوان اور ایک 43 سالہ خاتون شامل ہیں جن پر دہشتگردی میں معاونت اور ترغیب کا الزام ہے۔ بعد ازاں گرفتار ملزمان کو ساؤتھ لندن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

اس سے پہلے برطانوی پولیس نے لندن میں وائٹ ہال کے قریب ایک مشتبہ شخص کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کیا۔ مبینہ طور پر گرفتار شدہ شخص کے قبضے سے چاقو بھرا بیگ برآمد کیا گیا۔

حراست میں لیے گئے مشتبہ شخص کی عمر 20 برس کے قریب بتائی گئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے کی تحقیقات دہشتگردی کے تناظر میں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں