لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی سڑکوں پرشہر شہر واپڈا دفاتر کے باہر مظاہرے

لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی سڑکوں پرشہر شہر واپڈا دفاتر کے باہر مظاہرے

فیصل آباد: جماعت اسلامی نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مہم شروع کر دی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے دفاتر کے باہر دھرنے ہوں گے۔ فیصل آباد میں کارکن سڑکوں پربجلی کے بل نذرآتش کر دیئے۔


بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی مہم شروع کر دی۔ ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا۔فیصل آباد میں فیسکو کے ریجنل آفس کے باہر کارکنوں کا دھرنا،بجلی کے بلوں کو شعلوں کی نذر کر دیا۔ اسلام آباد ، کراچی ، ملتان، پشاور ،کوئٹہ ،حیدرآباد اور سکھر میں بھی میدان لگے گا۔ سراج الحق بٹ خیلہ میں ریلی کی قیادت کریں گے۔  لیاقت بلوچ کی سربراہی میں لاہور میں لیسکو آفس کے باہر دھرنا ہوگا۔

نیوویب ڈیسک< News Source