مقدونیہ میں مظاہرین کا پارلیمنٹ پر حملہ، 'زوران زئیف' زخمی

مقدونیہ میں مظاہرین کا پارلیمنٹ پر حملہ، 'زوران زئیف' زخمی

اسکوپیہ: مقدونیہ کی پارلیمنٹ میں ہاتھا پائی اور مظاہرین کے حملے میں سوشل ڈیموکریٹ رہنما 'زوران زئیف' کا سر پھٹ گیا۔ مقدونیہ کی پارلیمنٹ میں حملے میں سابق وزیراعظم' نکولا گروسکی 'کی سیاسی جماعت وی ایم آر او کے حامی ملوث ہیں جو نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پارلیمان پر دھاوا بولنے والے افراد اتحادی جماعتوں کی جانب سے 'تلت شفیری' کو اسپیکر منتخب کیے جانے پر نالاں تھے۔ پارلیمنٹ میں مظاہرہ کرنے والوں میں 200 کے قریب نقاب پوش مظاہرین شامل تھے۔ پ

ولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بے ہوش کرنے والی بندوق سے فائر کیے اور سیاست دانوں کو پارلیمنٹ کی عمارت سے نکالا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں