سعودی عرب میں توانائی کےشعبے میں 7000ملازمتیں آنے کا امکان

سعودی عرب میں توانائی کےشعبے میں 7000ملازمتیں آنے کا امکان

ریاض: سعودی میں انرجی کے ایک بہت بڑےپراجیکٹ ”سولرانرجی“ کا جلد ہی آغازہونے جارہا ہے جس سے سعودیوں کو ہزاروں ملازمتیں ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق  سولر پراجیکٹ کے ذریعے قابل تجدید انرجی اور مقامی پیداوار کرنے کی انڈسٹری بنائے جائے گی جس سے سعودی عرب کی بر آمدات میں اضافہ ہو جائے گا۔
یوں سعودی عرب میں 2020ئ تک 7000 ملازمتیں آنے کا امکان ہے۔سعودی عر ب کو اپنے رینیوایل انرجی کے پراجیکٹ کیلئے30 بلین ڈالر سے 50بلین ڈالرروپے کی سرمایہ کاری درکار تھی، جس سے دنیا میں ایک اہم اوربڑے تیل برآمد کرنے والے ملک کی مقامی استعمال کی شرح میں کمی آئے گی۔جب کہ سعودی عرب میں 2020ئ تک 3.45 گیگاواٹ سولر اور ونڈ پلانٹس لگائے جاسکتے۔
سعودی وزارت انرجی اور قومی وسائل اس پراجیکٹ کے لئے مقامی ملازمین اور کمپنیوں کی دلچسپی چاہتی ہےاوران کو اس پراجیکٹ میں شامل کرنے کی خواہاں ہے۔واضح رہے کہ سعودی حکام نے یہ اقدام ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث اٹھایا ہے