تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ سے بھی قافلے روانہ

 تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ سے بھی قافلے روانہ

 گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ سے بھی قافلے روانہ ہو رہے ہیں ، کپتان کے کھلاڑی روانگی سے قبل ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔ 
اسلام آباد کے پریڈ گرانڈ میں پاکستان تحریک انصاف بڑے جلسے میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ کے مختلف مقامات پر مقامی رہنماں کی قیادت میں قافلے روانہ ہو رہے ہیں جن میں نوجوان کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہے روانگی سے قبل کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالنے میں مصروف ہے۔ کپتان کے کھلاڑیوں کا جوش وجذبہ قابل دید ہے کھلاڑی نہ صرف ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں بلکہ عمران خان کے حق میں نعرے باذی بھی کرر ہے ہیں کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے لیڈر کے کہنے پر آج اسلام آباد کے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

مصنف کے بارے میں