وزیر اعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے، وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں،اپوزیشن لیڈر

وزیر اعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے، وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں،اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ مستعفی وفاقی وزیر بین الصوبائی اُمور ریاض حسین پیرزادہ کی حمایت میں بول پڑے ۔ انہوں نے وزیراعظم کو کرپٹ افسران کی حمایت نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ بھارتی صنعتکار سے کیا راز ونیاز ہوئے؟ وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں۔
سید خورشید شاہ مستعفی وزیر ریاض پیرزادہ کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے اور وزیراعظم کی ناک کے عین نیچے کرپشن کی نشاندہی بھی کی اورکرپشن میں ملوث افسران کی حمایت نہ کرنے کا مشورہ بھی دیدیا۔
اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کے صادق اور امین ہونے پر شک ظاہر کیا اور کہا کہ وہ تو خود پاناماکے جال میں پھنے ہیں ، کرپشن کیسے روکیں گے۔بھارتی ٹائیکون سجن جندل سے ملاقات پر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چھپ کر ملاقات کرنا وزیراعظم کا پرانا وطیرہ ہے۔ ثابت ہوگیا کہ نوازشریف کا ہندوستان میں کاروبار ہے۔ وزیر اعظم کیلئے خود کو محب وطن ثابت کرنا مشکل ہو چکا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی صنعتکار سے کیا رازونیاز ہوئے قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔

مصنف کے بارے میں