سپریم کورٹ نے عمران اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

سپریم کورٹ نے عمران اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور رہنما جہانگیر ترین کے خلاف ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں دائر درخواستیں تین مئی بدھ کو سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیا ل اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔درخواستیں مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے آئین کی شق ذیلی شق تین کے تحت دائر کی ہے جس میں دونوں رہنمائوں پر اف شور کمپنیاں بنانے ،ٹیکس چوری کرنے اور بے نامی جائدادیں بنانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

فریقین نے الزامات کے جواب میں اپنا تحریری موقف پہلے سے جمع کیا ہے۔عمران خان نے اپنے جواب میں اف شور کمپنی رکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی ملک کرکٹ کی کمائی سے انھوں نے لندن میں فلیٹ خریدا اور اس فلیٹ کو تحفظ دینے کے لئے انھوں نے قانونی طور پر کمپنی کا ایک شئیر خریدا لیکن بعد میں انھوں نے فلیٹ بیچ دیا اور کمپنی ختم ہوئی ۔

انھوں نے ٹیکس چوری اور بے نامی جائداد رکھنے کے الزامات مسترد کئے ہیں جبکہ جہانگیر ترین نے الزامات مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ انھوں نے ایس ای سی پی کی ہدایات کے مطابق سات کروڑ اکتیس لاکھ روپے واپس کئے ہیں اور الیکن کمیشن نے اس بارے ان کے خلاف دائر الزامات پہلے ہی مسترد کئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں