اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر راولپنڈی کو عہدے پر بحال کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر راولپنڈی کو عہدے پر بحال کر دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر راولپنڈی کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سردار نسیم کو عہدے پر بحال کر دیا۔ سردار نسیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سردار نسیم نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن کا 27 اپریل کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے احکامات جاری کرتے ہوئے میئر راولپنڈی سردار نسیم کو نا اہل قرار دینے کا حکم معطل کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں