حکومت ملک میں انتخابی اصلاحات متعارف کرانے کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار

حکومت ملک میں انتخابی اصلاحات متعارف کرانے کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت ملک میں انتخابی اصلاحات متعارف کرانے کیلئے پرعزم ہے اوراس مقصد کے حصول کیلئے سنجیدہ اورانتھک کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے اس عزم کااظہار اسلام آباد میں قوانین پرنظرثانی کرنے والی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت نے اس سلسلے میں پیش کی گئی تمام تجاویز کابغورجائزہ لیاہے اور تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی ہے۔اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے بارے میں پیشرفت کاجائزہ لیاگیا اور انتخابی اصلاحات کے مسودے کی جلدازجلدتیاری پرزوردیاگیا تاکہ اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جاسکے۔