شریف خاندان نے عمران خان کو رشوت کی ضرور پیشکش کی ہوگی، اعتزازاحسن

شریف خاندان نے عمران خان کو رشوت کی ضرور پیشکش کی ہوگی، اعتزازاحسن

لاہور:  پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ کوئی بعید نہیں شریف خاندان نے عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیشکش کی ہوگی کیوں کہ سیاسی مخالفین کو خریدنا (ن)لیگ کا وطیرہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شریف خاندان نے عمران خان کو 10 ارب روپے کی ضرور پیشکش کی ہوگی کیوں کہ ماضی میں بھی یہ لوگ سیاسی مخالفین کو خریدتے رہے ہیں۔اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی مصلحت کے تحت پیشکش کرنے والے کا نام نہیں لے رہے لیکن اگر یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا تو پھر عمران خان کو ثبوت بھی دینا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کی ہے.