عمران خان نے دس ارب کی بات بے ہوشی میں کی: امیر مقام

عمران خان نے دس ارب کی بات بے ہوشی میں کی: امیر مقام

سوات: جلسے سے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام نے ثابت کر دیا کہ لوگ ن لیگ اور نواز شریف کو چاہتے ہیں۔ عمران خان کی حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے اور وہ جہاں جاتے ہیں شور مچاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا  2013میں ن لیگ کی حکومت آنے کے بعد حالات میں بہت بہتری آئی اور ملک میں کتنی تبدیلیاں آئی ہیں۔ ملک میں معاشی استحکام آیا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔ ن لیگ کی حکومت نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کی۔

انہوں نے کہا بجلی کے منصوبے راتوں رات نہیں بنتے لیکن لوڈشیڈنگ کو دفن کر کے رہیں گے۔ نواز شریف کا وعدہ ہے اگلے سال تک ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا ہو گی۔ امیر مقام نے کہا جو ادارے کباڑہ بن گئے تھے وہ دوبارہ منافع بخش ہو رہے ہیں۔ ریلوے کا ادارہ خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں ترقی کر رہا ہے۔ نواز شریف نے اس ملک کو سی پیک دیا ہے فاٹا اصلاحات آئی ہیں لیکن ایک ٹولے نے اسلام آباد میں ناٹک رچایا ہوا ہے۔ اب یہ شخص عدلیہ کے پیچھے لگ گیا ہے۔

ان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا عمران خان کا کام ہی آئینی اداروں کو بدنام کرنا ہے۔ پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا، پی ٹی وی پر قبضہ کروایا۔ انہوں نے کہا پہلے عمران خان نے بتایا کہ شہباز شریف نے 10 ارب کی آفر کی اور روایتی انداز میں یو ٹرن لیتے ہوئے پھر کہا آفر حمزہ نے کی اور اس کے بعد کہنے لگا کہ حمزہ کے دوست نے آفر کی ہے۔ لگتا ہے عمران خان نے دس ارب کی بات بے ہوشی میں کی۔ اس ٹولے کا کام دھرنے، ڈانس کرنا اور ملک کی ترقی میں روڑے اٹکانا ہے۔

امیر مقام نے کہا جس کو عمران خان کا اصلی چہرہ دیکھنا ہے وہ خیبرپختونخوا میں آکر دیکھے۔ پرویز خٹک نے صوبے میں میرٹ کا قتل عام کر دیا اور کے پی میں احتساب کا ہر دروازہ بند کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں