سرینگر :بھارتی دہشتگردی کیخلاف کشمیری سراپا احتجاج، مظاہرین پر تشدد، متعدد زخمی

سرینگر :بھارتی دہشتگردی کیخلاف کشمیری سراپا احتجاج، مظاہرین پر تشدد، متعدد زخمی

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف لوگوں نے زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے۔ بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ لوگ سرینگر، بڈگام ، سوپور، بارہمولہ، اسلام آباد، پلوامہ ، شوپیاں، کولگام ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے۔

انہوں نے بھارت کے خلاف اورآزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ لوگوں نے بہت سے مقامات پر پاکستانی جھنڈے بھی لہرائے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے متعدد مقامات پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہو گئے۔ کشتواڑ کے علاقے Brahman Mohallah میں ایک نجی تعلیمی ادارے کی دیوار پر بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعرے لکھے ہوئے دیکھے گئے۔ یہ سکول انتہائی حساس علاقے میں واقع ہے اور یہ ایک بھارتی پولیس چوکی اور بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک بنکر سے چند سومیٹر کی دوری پرہے۔ 

مصنف کے بارے میں