100 انڈیکس 180.80 پوائنٹس کی کمی

 100 انڈیکس 180.80 پوائنٹس کی کمی

کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 180.80 پوائنٹس کی کمی سے 49300.90 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 24 ارب 35 کروڑ 20 لاکھ 94 ہزار 446 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 10 کروڑ 90 لاکھ 51 ہزار 20 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 37 کروڑ 8 لاکھ 29 ہزار 604 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 180.80 پوائنٹس کی کمی سے 49300.90 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 115.78 پوائنٹس کی مندی سے 26004.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 84.20 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 639.34 پوائنٹس کی مندی رونماءہوئی۔

دریں اثناءبینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 155.85 پوائنٹس کے اضافے سے 19917.94 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 425.23 پوائنٹس کی مندی سے 16723.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 125.99 پوائنٹس کی کمی سے 23768.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 148 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 223 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 290 روپے کے اضافے سے 6400 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 185.98 روپے کی تیزی سے 9199.99 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور فیروزسنز (لیباریٹری) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 164.58 روپے کی مندی سے 7035.42 روپے اور فیروزسنز (لیباریٹری) کے حصص کی قیمت بھی 28.43 روپے کی کمی سے 540.33 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار عائشہ اسٹی مل کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 90 لاکھ 76 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 26.09 روپے سے شروع ہو کر 25.37 روپے پر ہی بند ہوئی جبکہ اینگرو پولیمر کے 2 کروڑ 17 لاکھ 34 ہزار 500 حصص کے سودے 29.24 روپے سے شروع ہو کر 28.84 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 28 کروڑ 99 لاکھ 25 ہزار 450 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 16 ارب 13 کروڑ 60 ہزار 364 روپے رہا۔

مارکیٹ کیپیٹل 98 کھرب 59 ارب 77 کروڑ 90 لاکھ 56 ہزار 980 روپے سے کم ہو کر 98 کھرب 35 ارب 42 کروڑ 69 لاکھ 62 ہزار 534 روپے رہ گیا۔

فیوچر ٹریڈنگ میں 116 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 43 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 11 کروڑ 47 لاکھ 78 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔