نوازشریف ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں انہیں اب جانا ہی پڑے گا، شیخ رشید

نوازشریف ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں انہیں اب جانا ہی پڑے گا، شیخ رشید

اسلام آباد:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں ۔ انہیں اب جانا ہی پڑے گااگر گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلا تو ٹیڑھی انگلی سے نکالیں گے ۔ اب پوری قوم کا ایک ہی نعرہ ہے گو نوازگو۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دو میں فیل تین میں کمپاٹ کہتے ہیں پپو پاس ہے وزیراعظم ملک کے لیے سیکیورٹی رسک ہیں۔نواز شریف ڈان لیکس کو روک رہے ہیں میں پاک فوج نے مخاطب ہوں جس ملک میں وزیراعظم ہائوس سیکیورٹی رسک ہو اس ملک کا وزیراعظم بھی سیکیورٹی رسک ہوتا ہے ساری قوم کا ایک ہی نعرہ ہے گو نواز گو, میری اپنی پارٹی عوامی مسلم لیگ ہے میں عمران خان کا ساتھی بھی ہوں میں سمجھتا ہوں عمران خان آخری امید کی کرن رہ گئے ہیں ورنہ میرا کوئی تعلق نہ ہوتا۔یہ اسلام کے نام بنا ملک ہے جس میں وزیراعظم کے بچے اس عمر میں 8-8کروڑ روپے فلیٹوں کے مالک ہوجاتے ہیں جس عمر میں غریب کا والد پانچ پانچ بچوں کو چوہے مار گولیاں دے کر مار رہا ہے ۔ پاکستان کے وکلاء 6تاریخ کو باہر نکلیں پورے پا کستان میں ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ سجن جندال کس خوشی میں پاکستان آیاتھا ۔ پانچوں کے پانچ ججوں نے کہا کہ قطری خط بکواس ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ بڑے جھوٹے ہیں کہاں گیا نندی پور کی بجلی کہاگئی قائد اعظم سولر پلانٹ کہاں گیا دریائے نیلم کہاں گیا ۔ داسو اور باسو میں ایمانداری سے کہتا ہوں کہ میں نے بھٹو اور ایوب خان کے خلاف تحریک چلائی مگر اتنا بڑا انسانوں کا سمندر نہیں تھا جتنا عمران خان کے ساتھ ہے یہاں کوئی چیز خالص نہیں.

ملتی شیخ رشید نے کہا کہ اگر اس ملک کا وزیرخارجہ ہوتا تو راحیل شریف کوبھیجنے کا جو اتنا بڑا فیصلہ ہوا ہے وہ اسمبلی میں زیر بحث لایا جاتا ۔ آج یہ لوگ نوازشریف سے نجات چاہتے ہیں ۔ ریاض پیرزادہ نے چوروں کو بے نقاب کردیا ہے پوری قوم کا ایک ہی نعرہ ہے گو نوازگو ۔ اگر گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلا تو خان کی قیادت میں ٹیڑھی انگلی سے نکالیں گے ۔