اسرائیلی حملہ خطے میں کشیدگی کا باعث بنے گا: روس

اسرائیلی حملہ خطے میں کشیدگی کا باعث بنے گا: روس

ماسکو: کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے شرانگیز اقدامات شام میں کشیدگی بڑھنے کا باعث بنیں گے اور یہ روس کے نقطہ نظر سے ناقابل قبول ہے۔

کرملین کے ترجمان نے دمشق ایرپورٹ پر ہوائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے شام کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کا تحفظ کیا جائے گا۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بھی کہا ہے کا اسرائیل کو ناقابل برداشت اشتعال انگیز اقدامات اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے باز آجانا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ دمشق ایرپورٹ پر اسرائیل کا حملہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ وہ شام جیسے آزاد و اقوام متحدہ کے رکن ملک کی حیثیت سے اس کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین و اصول کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ دمشق ایرپورٹ پر شام کے حالیہ حملے میں صرف اس ایرپورٹ کو مالی نقصان پہنچا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں