10ارب کاثبوت نہ دیا تو قانون اورعوام کی عدالت میں گھسیٹیں گے، سعد رفیق

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں منعقد جلسے پر حکومت ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف میدان میں ہیں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان قرآن پاک کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے ہیں،سیاسی مقاصدکیلئے قرآن پاک کانام لینے والاشخص بدبخت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 10ارب کاثبوت نہ دیا تو قانون اورعوام کی عدالت میں گھسیٹیں گے، دوسروں کیلئے گڑھے کھودنے والے اعمران خان خود اپنے گڑھے میں گرنےوالے ہیں، انہوں نے کہا کہ ذلت اور رونا دھونا تحریک انصاف کا مقدر ہے، عمران خان تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنارہاہیں۔ جلسے پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں لائٹس کےبل پرجلسہ کرنےوالے دن میں جلسہ کیوں نہیں کرتے؟ نوازشریف کاکارکن امیرمقام اکیلاعمران ٹولے سے حساب چ±کتاکرنے کے لیے کافی ہے، جبکہ سوات میں مسلم لیگ ن کاعظیم جلسہ کے پی حکومت پرعدم اعتماد ہے۔