شکیل آفریدی کو پشاور سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

شکیل آفریدی کو پشاور سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
کیپشن: امریکی فوجی آپریشن سے شہرت پانے والے شکیل آفریدی کو جان کے خطرات کے باعث اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔۔۔ فائل فوٹو

لاہور: ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور سے پنجاب کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی فوجی آپریشن سے شہرت پانے والے مجرم شکیل آفریدی کو جان کے خطرات کے باعث پشاور جیل سے پنجاب کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا حکومت کے مطالبے پر یہ منتقلی انتہائی سخت سیکیورٹی میں گزشتہ روز ہوئی اور اڈیالہ جیل کے باہر اور اندر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی ازبک صدر سے ملاقات، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا

قبل ازیں کے پی کے حکومت نے متعدد بار وفاق سے درخواست کی تھی کہ کے پی کے کی جیل میں شکیل آفریدی کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور جیل پر حملے کے خدشات ہیں اس لیے آفریدی کو کہیں اور منتقل کیا جائے۔

یاد رہے کہ شکیل آفریدی کو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ شکیل آفریدی پر الزام ہے کہ اس نے امریکن سی آئی اے کی ایما پر اسامہ بن لادن کا بلڈ سیمپل حاصل کرنے کی کوشش کی تھی بعدازاں ثابت ہوا کہ وہ پہلے بھی امریکن سی آئی اے کے لیے کام کرتا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جیل میں کمائے گئے پیسے میرے لیے 5000 کروڑ کے برابر تھے، سنجے دت

جرم ثابت ہونے پر خیبر ایجنسی کی پولیٹکل ایجنسی نے 33 برس قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ کے پی کے کی جیل میں بند تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں