ایفی ڈرین کیس،بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی جائیداد قرقی کا حکم دیدیا گیا

ایفی ڈرین کیس،بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی جائیداد قرقی کا حکم دیدیا گیا
کیپشن: فوٹو:ٹریبیون انڈیا

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ ممتاکلکرنی کی جائیداد ضبط کرنے کا بھارتی عدالت نے حکم دیدیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی خوبرو اور شوخ و چنچل اداکارہ ممتا کلکرنی کی جائیداد کو بھارتی عدالت نے ضبط کرنے کاحکم جاری کردیا ہے۔ خصوصی عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں حکمنامہ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کی ازبک صدر سے ملاقات، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا
کیس کے تفتیشی افسر بھارت شیلکے کے مطابق پولیس کے پاس اسی کیس میں پیسوں کی منتقلی سے متعلق ممتا کلکرنی اور بینک کے درمیان ہونے والی ای میل گفتگو کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔بھارتی میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق کینیا منتقل کی گئی ایفی ڈیرین کی مالیت 2 ہزار بھارتی کروڑ روپے تھی، جو غیر قانونی طور پر ممتا کلکرنی کے شوہر وکرم گوسوامی نے وصول کی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد ہلاک

اسی کیس میں عدالت نے گزشتہ سال اداکارہ اور ان کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے، تاہم اب ان کی جائیداد قرقی کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے اداکارہ کے ممبئی کے پوش علاقے میں موجود تین فلیٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا، جن کی مجموعی مالیت 20 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ 46 سالہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر اور ڈرگ مافیا باس وکرم گوسوامی کے خلاف 2016 میں 2 ہزار کروڑ روپے مالیت کی منشیات سمگلنگ کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ اسی ڈرگ کیس میں ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر کے علاوہ دیگر 14 افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بال ٹمپرنگ، جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے بُری خبر

اداکارہ اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے بھارت سے خام ایفی ڈرین کو کینیا منتقل کیا۔یاد رہے کہ ممتا کلکرنی نے ڈرگ مافیا وکرم گوسوامی سے 2013 میں شادی کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ وکی گوسوامی کو 1997ءمیں متحدہ عرب امارات میں منشیات کے کیس میں دبئی میں 25 سال کی قید ہوئی لیکن انھیں دوران قید اسلام قبول کرنے پر عرب امارات حکومت نے اس کی سزا میں کمی کر دی اور 15 نومبر 2012ء میں رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سالانہ بجٹ کے دوران ٹیکس کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی تجویز

52 سالہ وکی گوسوامی کے جیل کے دوران ان کی دوست ممتا کلکرنی کینیا میں ان کا ہوٹل کا کاروبار سنبھالتی تھیں لیکن وکی گوسوانی سے شادی کے بعد ممتا کلکرنی بھی 15 مئی 2013 ءکو مسلمان ہو گئی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں