جماعت اسلامی کے بعد تحریک لبیک کا بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کے بعد تحریک لبیک کا بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:تحریک لبیک نے پاکستان کے ہیرو اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر اے کیو خان ایک متنازع اور نظریاتی و محب وطن پاکستانی ہیں اس لئے ان کو نگران وزیراعظم بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس،بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی جائیداد قرقی کا حکم دیدیا گیا

تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ الیکشن 2018ءوطن عزیز پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،ان الیکشن کے نتائج پر ہی پورے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ الیکشن 2018ءکے لئے نگران حکومتیں بنانے کے لئے انتہائی ایمانداری اور غیر جانبدار لوگوں کی ضرورت ہے تاکہ 2018ءالیکشن مثالی ثابت ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:'خیبرپختوانخوا اور سندھ کو کھنڈر بنانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے'

دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان نے ملک بھر سے الیکشن 2018ءکے لئے امیدواوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں جن کی آخری تاریخ 11 جون مقرر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ملک کا نیا نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں