اداکارہ نمرہ خان کی عروسی لباس میں تصاویر سامنے آگئیں

اداکارہ نمرہ خان کی عروسی لباس میں تصاویر سامنے آگئیں
کیپشن: تصاویر :سوشل میڈیا

لاہور:پاکستانی ڈراموںکی معروف اور خوبصورت اداکارہ نمرہ خان کی عروسی لباس زیب تن کئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس،بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی جائیداد قرقی کا حکم دیدیا گیا

تفصیلات کے مطابق شوخ و چنچل اور معصومیت کی بناءپر پاکستانی ڈراموں میں بہت کم عرصے میں ایک خاص مقام حاصل کرنے اور مداحوں کے دلوں میں گھر کرنیوالی اداکارہ نمرہ خان نے عروسی لباس پہنے فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کو دیکھتے ہی دیکھتے ان کے مداحوں کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی شہر برمنگھم کی مسجد کے باہر کار سوار لوگوں کو کچل ڈالا،2 افراد زخمی

نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے فوٹو شوٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اداکارہ کی خوبصورتی کو خوب سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:'خیبرپختوانخوا اور سندھ کو کھنڈر بنانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے'

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ نمرہ خان اگست 2014ءمیں کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں،ڈاکٹرز نے ابتدائی طورپر اداکارہ کی حالت تشویش ناک بتائی تھی تاہم بعد میں اداکارہ صحت یاب ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات ختم کردینے چاہیئں، گوتم گمبھیر

198656086c384a5b2b0a43288c77adb1

واضح رہے کہ متعدد اداکاراﺅں نے ایکٹنگ کے ساتھ سائیڈ بزنس کے طور پر بیوٹی پارلرز بھی بنائے ہوئے ہیں ، ایسی ہی ایک اداکارہ نمرہ خان بھی ہیں جنہوں نے کراچی میں بیوٹی پارلر بنا رکھا ہے جو ان کی والدہ چلاتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں