بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا زخمی ہوگئیں

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا زخمی ہوگئیں
کیپشن: فوٹو:اے پی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا امریکی سیریز ”کوانٹیکو“ کی عکسبندی کے دوران گھٹنا زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نمر ہ خان کی عروسی لباس میں تصاویر سامنے آگئیں

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹویٹر پر کہا کہ وہ اٹلی میں امریکی سیریز ”کوانٹیکو 3“ کی عکسبندی کر رہی تھیں کہ اس دوران ان کا گھٹنا زخمی ہو گیا ۔

b5c33fc8575334d2c2736239ffbb6a63

جس پر سیٹ پر ڈاکٹر کو بلایا گیا اور آئندہ 3 ہفتوں تک ان کے گھٹنے پر پٹی بندھی رہے گی۔بعدازاں اداکارہ نے بھی اپنے زخمی ہونے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر کی۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا 18 جولائی 1982 کو جمشید پورجھاڑکھنڈ میں پیدا ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس،بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی جائیداد قرقی کا حکم دیدیا گیا

سابق مس ورلڈ اوربھارتی اداکارہ 33 سالہ پریانکا چوپڑا ابالی ووڈ سے نکل کر  امریکہ بلکہ پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔2015میں بالی ووڈ فلم باجی راﺅ مستانی میں شاندار پرفارمنس ے بڑھ کر انہیں امریکی ٹی  شوکوانٹیکو (Quantico) سے عالمگیر پہچان ملی ہے۔ ایک بھارتی اداکارہ کی حیثیت سے امریکی ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک منفرد اعزاز ہے۔ امریکہ کے اہم شہروں میں بل بورڈز پر پریانکا  چوپڑا کی تصاویر آویزاں نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کے بعد تحریک لبیک کا بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ

پریانکا کو حال ہی میں اس ڈرامے کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔2015میں انہیں ایک امریکی اخبار نے ٹوئٹر پربھارت کی مقبول ترین شخصیت قرار دیا۔ پریانکا2014سے معروف میگزین ایلے(Elle) کے لیے ہر ماہ باقاعدہ کالم بھی لکھتی ہیں۔ ایک برطانوی میگزین ایسٹرن آئی کی جانب سے گذشتہ دس برسوں میں چار مرتبہ انہیں ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون قرار دیا

جاچکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں