عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جلسے میں شرکت نہیں کریں گی، ذرائع

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جلسے میں شرکت نہیں کریں گی، ذرائع
کیپشن: بشریٰ بی بی پہلی مرتبہ عمران خان کے ہمراہ لاہور آ رہی ہیں، ذرائع۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور میں ہونے والے کل کے جلسے کے لئے آج اہلیہ بشریٰ کے ساتھ لاہور آئیں گے۔

بشریٰ بی بی پہلی مرتبہ عمران خان کے ہمراہ لاہور آ رہی ہیں اور وہ 2 دن لاہور میں قیام کریں گی۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ مقامی ہوٹل میں قیام کریں گے تاہم بشریٰ بی بی جلسے میں شرکت نہیں کریں گی۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کام دیکھ لیں، فرق واضح نظر آئے گا، وزیراعظم

واضح رہے کل پاکستان تحریک انصاف مینار پاکستان پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ عمران خان نے مینار پاکستان جلسے کے لئے دوسرے صوبوں سے آنے والوں کو آج شام لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی اور کہا کے پی، بلوچستان اور سندھ سے آنے والے لوگ آج شام مینار پاکستان پہنچ جائیں کیونکہ آج رات مینار پاکستان پر تحریک انصاف کا جشن ہو گا۔

اس میگا شو کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پنڈل کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں