سعودی فیشن ویک کا سہرا شہزادی نورا بنت فیصل السعود کو جاتا ہے

سعودی فیشن ویک کا سہرا شہزادی نورا بنت فیصل السعود کو جاتا ہے
کیپشن: شہزادی نورا بنت فیصل السعود، فوٹو بشکریہ اے ایف پی

ریاض: سعودی عرب میں منعقد ہونے والے فیشن ویک کا سہرا سعودی حکومت کے بعد 30 سالہ شہزادی نورا بنت فیصل السعود کو بھی جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادی نورا بنت فیصل السعود کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے لوگوں کا اپنی ثقافت سے بہت لگاؤ ہے اور ایک خاتون ہونے کے ناتے وہ اس بات کو بہت اچھی طرح سمجھ سکتی ہیں کہ یہاں ثقافت و مذہب کی کتنی اہمیت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ نمر ہ خان کی عروسی لباس میں تصاویر سامنے آگئیں
شہزادی نورا بنت فیصل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی خواتین کی جانب عبایہ پہننے کو اگرچہ دوسرے لوگ قدامت پسندی سے تشبیح دیتے ہیں، مگر درحقیقت یہ یہاں کی ثقافت کا حصہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی صحافی کا مبارکبادی طنز،ثانیہ مرزا کا منہ توڑ جواب
نورا بنت فیصل نے فیشن ویک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس تاریخی قدم کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہوئی، انہیں اچھا لگا کہ لوگ فیشن ویک میں ان کی تصاویر کھینچتے نظر آئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں