ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی
کیپشن: واسع جلیل، فوٹو بشکریہ یاہو

کراچی: ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت سے وابستگی یا شمولیت کا ارادہ نہیں، میں اپنے حلقے کے عوام سے معذت چاہتا ہوں۔ متحدہ کا شکر گزار ہوں جس نے پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دیں، ان کا کہنا تھا کہ مہاجر قوم ایک اٹل حقیقت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اصول والے خان صاحب، سینیٹ الیکشن میں وصول والے بن گئے: شہباز شریف
 
 یہ خبر بھی پڑھیں: امریکا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے سے باز رہے : روس
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں