نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا: آصف زرداری

نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا: آصف زرداری
کیپشن: آصف زرداری، فوٹو بشکریہ یاہو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے مشرف کو ڈائیلاگ کرکے اقتدار سے باہر نکالا، نواز شریف نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا، یہ اڈیالہ جیل صاف کروا رہے ہیں، ان کو کیا پتا لانڈھی جیل جانا ہے یا کہیں اور جانا ہے؟

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سوچ جمہوری نہیں ہے، وہ صرف اپنا اور ہم اپنے ملک کا سوچتے ہیں، نواز شریف کو حکومت بنانے ہی نا دیتا، سوچا تھا جمہوریت چلتی رہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا اور اقتدار میں آکر مغل اعظم بن گئے، اب وہ ہمیں پیغامات بھیجتے ہیں لیکن ہم نے ان کو بتادیا ہے کہ ان کے ساتھ تو ہمیں جنت میں بھی نہیں جانا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کیا اعتزاز احسن تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ؟دیکھیں بڑی خبر
 یہ ملک کا دیوالیہ کرکے جاتے ہیں ہم آ کر معیشت کو سنبھالا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کرکے اسے باہر نکالا۔ آئین بھٹو نے بنایا پھر ان کے بعد ہم نے 18 ویں ترمیم کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اڈیالہ جیل صاف کروا رہے ہیں، ان کو کیا پتا یہ لانڈھی جیل جاتے ہیں یا کہیں اور جاتے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ پہلے آرمی چیف ہیں، جنہوں نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگوانے کا کام شروع کروایا۔ جنرل باوجوہ نے محسوس کیا کہ انٹری روکنا پڑے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اصول والے خان صاحب، سینیٹ الیکشن میں وصول والے بن گئے: شہباز شریف
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں