مولانا فضل الرحمان کا حکومت کیخلاف اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان

مولانا فضل الرحمان کا حکومت کیخلاف اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان
کیپشن: File Photo

جوہر آباد: مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے ملین مارچ کی کامیابی نے حکومت کی  نیندیں حرام کر دی ہیں ،حکومت کی پالیسیوں کیخلاف بہت جلد اسلام آباد میں بھی ایک تاریخی ملین مارچ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان  نے جوہرآباد میں  حکیم رشید احمد ربانی کی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی جس میں مولانا  نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہو ئی ،  مہنگائی اور بیروزگاری میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ،حکومت کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں رہا۔ روپے کی قدر میں کمی حکومت کی ناکام اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے دعویداروں نے اپنی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی اپنا کر ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب قوم موجودہ ظالم حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر ہوں گے اور اْن کا دھڑن تختہ کر دیں گے۔