فاروق ستار نے متحدہ پاکستان  کے جلسے کو فلاپ شو قرار دےدیا

فاروق ستار نے متحدہ پاکستان  کے جلسے کو فلاپ شو قرار دےدیا
file photo

کراچی: ایم کیوایم  رہنما فاروق ستار نے متحدہ پاکستان کے جلسے کو فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جلسہ نہیں جلسی تھی۔


تفصیلات کے مطابق ، ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نےکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہمیں اذیت میں مبتلا ہوں اور رات بھر سویا نہیں ہوں، بے موسم کی جلسی کس کی ایماپر کسے دکھانے کے لیے  کیا؟ارباب اقتدار نے جن لوگوں پر ہاتھ رکھا ہے یہ مصنوعی ہیں، یہ لوگ ملک کی ترقی میں آپ کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

فاروق ستار نے کہا کہ  بند مٹھی میں طاقت تھی کل ایکسپوز کر دیا کہ کہاں کھڑے ہیں ان لوگوں نے کروڑوں روپے خرچ کرکے کے ایم سی  اور 4  ڈی ایم سیز کے لوگوں کو زبردستی بلایا مگر عوام نے شرکت نا کر کے اس رابطہ کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان مہاجر قوم کا سودا کر چکے اور میئر شپ کسی اور کو دینے کا فیصلہ کرچکے ہیں،اب یہ اتنے نفیس بن چکے کہ اپنا مینڈیٹ کسی اور کو دینے کا فیصلہ کر لیاآئندہ الیکشن میں ان 4نشستوں کا بھی کیا حال ہوگا۔