صدر جوبائیڈن 100 روزہ کارکردگی کانگریس کے سامنے پیش کریں گے

صدر جوبائیڈن 100 روزہ کارکردگی کانگریس کے سامنے پیش کریں گے

نیو یارک: امریکی صدر جوبائیڈن آج کانگریس کے جوائنٹ سیشن سے پہلا خطاب کریں گے ۔ صدر جوبائیڈن 100 روزہ کارکردگی کانگریس کے سامنے پیش کریں گے ۔

اس حوالے سے واشنگٹن میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ، کیپٹل ہل کے راستے بند جبکہ فوج تعینات کر دی گئی ہے ۔

جوبائیڈن نے بغیرماسک کے وائٹ ہاؤس کے نارتھ لان میں مختصر واک کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کی فراہمی میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے ، جن لوگوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی وہ آج ہی لگوائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوائی ہے تو آج سے آپ دوستوں کے ساتھ پارک میں پکنک پر بغیر ماسک کے جاسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے آسٹرا زینیکا کورونا ویکسین کی 60 کروڑ خوراکیں ضرورت مند ممالک کو دینے کا اعلان کیا تھا ۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی یہ خوراکیں آئندہ ماہ ضرورت مند ممالک کو بھجوا دی جائیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باعث بائیڈن انتظامیہ کو امریکی ویکسین کے ذخیرے کو ضرورت مند ممالک کے ساتھ بانٹنے کے لئے دباؤ کا سامنا تھا ۔