امریکا کااپنے غیر ضروری اسٹاف کو افغانستان چھوڑنے کا حکم

امریکا کااپنے غیر ضروری اسٹاف کو افغانستان چھوڑنے کا حکم

واشنگٹن : امریکا کااپنے غیر ضروری اسٹاف کو افغانستان چھوڑنے کا حکم  دے دیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے اپنے غیر ضروری اسٹاف کو افغانستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ۔امریکی سفیر روز ولسن کا کہنا ہےحملوں کے خطرے کے پیش نظر غیر ضروری اسٹاف کو واپس بلایا گیا ہے۔افغانستان سے واپس بلائے گئے اسٹاف کی تعداد تھوڑی ہے۔امریکی فوج کو انخلاء میں معاونت کرنے والا ضروری اسٹاف کابل میں موجود رہے گا۔

واضح رہے کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان افغان عمل کے سلسلے میں مئی میں اجلاس متوقع ہے ، اس سے قبل افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کی تاریخ یکم مئی رکھئی گئی تھی ۔ 

جبکہ جوبائیڈن کے گزشتہ دنوں کے بیان میں کہا گیا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوج گیارہ ستمبر تک نکل جائیگی ۔ گیارہ ستمبر کو امریکہ کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر ہونے والے حملے کو بیس سال ہوجائیں گے ۔ 

جوبائیڈن کے بیان کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے پنے ٖغیرضروری سٹاف کو واپس بلوا لیا ہے ۔