این اے249کراچی میں انتخابی مہم ختم، پولنگ کل ہوگی

این اے249کراچی میں انتخابی مہم ختم، پولنگ کل ہوگی

کراچی کے حلقہ این اے 249  میں انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے پولنگ   کل ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 میں انتخابی دنگل میں ن لیگ کے مفتاح اسماعیل،پی ٹی آئی کے امجد اقبال آفریدی اور پاک سرزمین پارٹی کے مصطفی کمال کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

این اے 249میں پینے کے پانی کی قلت،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور سیوریج و گیس  کاٹوٹاپھوٹا نظام حلقے کے بنیادی مسائل ہیں۔ مفتاح اسماعیل اور امجد اقبال آفریدی او رمصطفیٰ کمال  کو ان مسائل سے چھٹکارے دلانے کے وعدوں پر ہی ووٹ مل سکتے ۔

2018 کے انتخابات میں حلقے سےپی ٹی آئی کے  فیصل واوڈا    کامیاب ہوئے تھے ، دہری شہریت کیس میں 3 مارچ کو  ان کے  استعفے کے بعد نشست خالی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ تھوڑے ہی عرصے میں حکومت کو ڈسکہ الیکشن کی طرح ایک کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔ ڈسکہ الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا تھا،

دیکھنا یہ ہوگا کہ اب کی بار کون بازی لیتا ہے ۔