ایک اور بھارتی مسلمان نے لوگوں کے دل جیت لیے

ایک اور بھارتی مسلمان نے لوگوں کے دل جیت لیے

ناگپور : ایک اور بھارتی مسلمان نے  لوگوں کے دل جیت لیے۔ بھارتی شہر ناگپور کا تاجر 'پیارے ضیا خان ' نے سرکاری ہسپتالوں کو  آکسیجن سے بھرے ٹینک مفت سپلائی کرنا شروع کردیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ناگپور کے ہسپتالوں میں گزشتہ ہفتے جب کورونا وائرس سے متاثرہ مریض آکسیجن کی عدم دستیابی کی وجہ سے جان سے جانے لگے تو پیارے خان  ان کی مدد کو آگے آئے۔

پیارے خان نے فوری طور پر 32 ٹن آکسیجن اور اس سے منسلک مشینری ہسپتالوں کو عطیہ کی جس پر ایک کروڑ بھارتی روپے خرچہ آیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ قرآن مجید کی تعلیمات ہیں کہ ضرورت کے وقت اپنے ملک اور اس میں رہنے والے لوگوں کے کام آئیں۔

واضح رہے کہ بھارت کورونا کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور آج ساڑھے تین لاکھ سے زئد کیسز ریکارڈ کیے گئے ، جبکہ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ 

تاہم ان حالا ت کے باوجود سینکڑوں افراد ایسے ہیں جو لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جو مڈل کلاس فیملیز سے تعلق رکھتے ہیں  اور حیران کن طور پر ان میں مسلمانوں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے ۔ 

بھارت میں اس مہاماری کے دوران ایک دوسرے کی  کھل کر مدد کی جارہی ہے ۔