قطر میں پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد

قطر میں پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد
سورس: file photo

دوحا،کورونا وائرس کے باعث قطر نے پاکستان سمیت چھ ملکوں کے شہریوں پر پابندی عائد کردی ۔

قطرحکام نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کئی ممالک کے شہریوں کے قطر میں داخلے پر پابندی لگادی ۔ قطر ی حکام کے مطابق پاکستان کو باقاعدہ طورپر آگاہ کردیا گیا ہے ،

اس سے قبل قطر حکومت کی طرف سے بھارت، بنگلادیش، نیپال، سری لنکا اور فلپائن کے شہریوں کے بھی قطر داخلے پرپابندی ہوگی۔

قطر حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ جیسے ہی کورونا وائرس کے کیسز پر قابو پالیا جائے گا یہ پابندیاں ختم کردی جائیں گی ۔