ملک بھر میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

ملک بھر میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
سورس: file photo

اسلام آباد،سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں بینکوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا۔مرکزی بینک کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ 

 نوٹیفکیشن  کے مطابق پیر تا جمعرات ‏بینکوں کے لیے نئے اوقاتِ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کو بینک ‏بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیےبھی نئی ٹائمنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیر سےجمعرات کاروبار صبح ‏سوا 9 سے ساڑھے 12 بجےتک جاری رہےگا جب کہ جمعہ کو سوا 9 سے ساڑھے 11بجےتک کاروبار ‏جاری رہےگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن ‏سینٹر ( این سی او سی) کے فیصلوں کی روشنی میں اوقاتِ کار ترتیب دیے گئے ہیں۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے لیے بینکوں کے اوقاتِ کار جاری کیے ‏تھے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں، مالیاتی اداروں اور مائیکروفنانس بینکس میں میں پیر تا ‏جمعرات عوامی لین دین صبح 10 بجے دوپہر دیڑھ جبکہ جمعے کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک ‏بجے تک کے اقاتِ کار مقرر کیے گئے تھے۔