کورونا وائرس کی تیسری لہر، ایران نے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

کورونا وائرس کی تیسری لہر، ایران نے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی
سورس: file photo

تہران ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایران نے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ۔ ایرانی حکام نے پاکستانیوں کی امیگریشن سروس معطل کردی جبکہ  پاکستانی حکام نےاس کی  تصدیق کردی ہے ۔ 

ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا تھاکہ ایران نے کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں امیگریشن معطل کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور ایران میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری رہے گا۔

ان کا کہناتھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم جیسے ہی صورتحال نارمل ہوگی تو یہ پابندی ہٹا دی جائے گی ۔

خیال رہے کہ قطر نے بھی کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پاکستان سمیت 6 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگائی ہے۔