شعیب اختر کی شان کو سالگرہ کی مبارکباد سب کی توجہ کا مرکز بن گئی

شعیب اختر کی شان کو سالگرہ کی مبارکباد سب کی توجہ کا مرکز بن گئی

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے  سپر اسٹار شان شاہد کی سالگرہ کے موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کی مبارکباد سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے  گزشتہ روز 27 اپریل کو اداکار شان شاہد کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ٹوئٹ کیا تاہم اس میں خاص کیا تھا؟ جس نے ٹوئٹر صارفین کی توجہ حاصل کی۔  

شعیب اختر نے ٹوٹر پر رات گئے شان کو ٹیگ کرتے ہوئے منفرد انداز میں سالگرہ مبارک لکھا تو شان نے بھی وہی انداز اپناتے ہوئے تھینک یو لکھ کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

دو روز قبل ہوا کچھ کیوں کہ  سپر اسٹار شان شاہد نے راولپنڈی ایکسپریس سے  اس وقت ناراضی کا اظہار کیا جب انہوں نے سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تاہم  شان شاہد نے  شعیب اختر کی اس ٹوئٹ پر  ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ واہ بھائی ان کی سالگرہ تو یاد ہے، لیکن عمران خان کی 2021 میں5 اکتوبر کو سالگرہ تھی، اس پر تو آپ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کوئی پیغام نہیں دیا، کوئی میسج نہیں، شان نے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ بھی کیا۔شان کی اس تنقید پر شعیب اختر نے  کوئی ردّعمل نہیں دیا لیکن شان کو سالگرہ کی مبارک دینا نہ بھولے۔

مصنف کے بارے میں