وزیر اعظم کا معیشت کی بہتری کے لیے اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ 

وزیر اعظم کا معیشت کی بہتری کے لیے اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم نے 21 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی،، کونسل اقتصادی پالیسیوں کا جائزہ لے گی اور قلیل مدتی میکرو اکنامک استحکام کیلئے ایڈوائس کرے گی ۔ 

وزارت خزانہ نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔وزیر اعظم اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین ہوں گے ۔ کونسل میں نجی شعبے سے بھی ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔

کونسل کے ارکان میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل ، مریم اورنگزیب، سلیم مانڈوی والا ، عائشہ پاشا، مصدق ملک، طارق پاشا ،میاں منشاء، محمد علی طبہ، عارف حبیب ، ڈاکٹر عاصم حسین، عاطف باجوہ ، احسن فرید، اورنگزیب، وقار احمد ملک ،سلمان احمد، شہزاد سلیم، رحمن نسیم، مصدق ذوالقرنین اور  ڈاکٹر اعجاز نبی شامل ہیں۔

اقتصادی مشاورتی کونسل کے ٹی او آرز اور دائرہ کار بھی جاری کردیا گیا ،کونسل اقتصادی پالیسیوں کا جائزہ لے گی۔ قلیل مدتی میکرو اکنامک استحکام کیلئے ایڈوائس کرے گی ،اسٹریکچرل اصلاحات کیلئے تجاویز دے گی ۔

اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہفتہ وار بنیادوں پر ہوگا ۔کونسل ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی  اور  معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات تجویز کرے گی ،کونسل کے تحت زیلی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ 

مصنف کے بارے میں