وزیر اعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے ،کتنے لوگ ہمراہ ہیں؟

وزیر اعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے ،کتنے لوگ ہمراہ ہیں؟

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف  وفاقی کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوابزادہ شاہزین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف روز روضہ رسول پر اپنے وفاقی کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ حاضری دینگے اور نوافل بھی ادا کریںگے۔

مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر شہزادہ فیصل بن سلیمان اور سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور سفارتی حکام نے پر پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔