روضہ رسول ﷺ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر مریم اورنگزیب کا ردعمل بھی سامنے آگیا 

روضہ رسول ﷺ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر مریم اورنگزیب کا ردعمل بھی سامنے آگیا 

جدہ :وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روزہ رسول پر ایسی آوازیں افسوسناک ہیں ،مسجد نبوی ﷺ کی زمین کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا جو کچھ سعودی عرب میں ہوا آپ سب نے دیکھا ،ہم سعودی ولی عہد کی دعوت پر سعودیہ آئے ہیں ،ہمارے ساتھ یہاں جو کچھ ہوا افسوسناک ہے ،انہوں نے کہا میں نے تمام لوگوں کیلئے ہدایت کی دعا کی ہے ۔

اس سے قبل  وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ پہنچے تو لوگوں نے چور چور کے نعرے لگادیے،نیو نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں شہباز شریف وفد کے ہمراہ پہنچے تو لوگوں نے ان کا استقبال چور چور کے نعروں سے کیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب کو دیکھتے ہی لوگوں نے نعرے بلند کیے جبکہ شہباز شریف کی گاڑی کو گارڈز نے گھیرے میں لیے رکھا،ذرائع کا بتانا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد نے حکومتی وفد کا پیچھے کیا اور نعرے لگائے۔