2025 میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدرکیا ہو گی؟ برطانوی جریدے کی تہلکہ خیز پیشگوئی

2025 میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدرکیا ہو گی؟ برطانوی جریدے کی تہلکہ خیز پیشگوئی

لاہور: برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کےمطابق ڈالر 2023 میں 291 روپے رہنے کا امکان ہے جبکہ 2025 میں امریکی ڈالر کی قدر 302 تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 سے 2027 کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کمزور رہے گا۔

جریدے کے مطابق اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی طرف سے پاکستان کی کنٹری رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں سیاسی عدم استحکام، معاشی کمزوریاں اور سیکیورٹی کو پاکستان کا بڑا مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ بڑھنے سے موجودہ حکومت اپنی مقبولیت کھوچکی ہے۔ پاکستان میں عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔