عمران خان کی بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بھی ضمانت منظور

عمران خان کی بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بھی ضمانت منظور

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی افسران کیخلاف بغاوت پراکسانے کے کیس میں عبوری ضمانت منظور۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور فیصل چوہدری پیش ہوئے۔ درخواست میں استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرے،سابق وزیراعظم کی جان کو خطرات لاحق ہیں دوبارہ حملے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے علاوہ عمران خان کو شامل تفتیش ہونے اور ہرسماعت پر عدالت حاضر ہونے کا بھی حکم دیا۔

خیال رہےعسکری اداروں کیخلاف بات کرنے پرعمران خان کیخلاف 7 اپریل کو مقدمہ مجسٹریٹ منظوراحمد کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے اسی مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔