مردم شماری کی تاریخ میں 15 مئی تک توسیع

مردم شماری کی تاریخ میں 15 مئی تک توسیع
سورس: file

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مردم شماری کی تاریخ میں 15 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ آج فیصلہ ہوا ہے کہ مردم شماری کا عمل تیز کیا جائے گا۔ 

احسن اقبال نے مردم شماری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔ ساتویں خانہ و مردم شماری پر وفاقی ادارۂ شماریات میں سیاسی جماعتوں کے قائدین،صوبائی وزراء اعلیٰ ،وفاقی وزراء اور معزز ارکان پارئمنٹ کو بریفنگ دی گئی۔

ساتویں خانہ و مردم شماری پر بریفنگ میں شرکاء کو ڈیجیٹل مردم شماری کے طریقہ کار اور اب تک کے اعدادوشمار سے آگاہ کیا گیا اور بریفنگ دی گئی کہ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے فوری فیصلہ سازی کر کے پاکستان ادارۂ شماریات نے کم کوریج والے بلاکس کی بروقت نشاندہی کی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی آبادی 23 کروڑ74لاکھ 48 ہزار241 ہوگئی . سندھ میں 5کروڑ41 لاکھ 38ہزار485 افراد،پنجاب میں 11 کروڑ 64 لاکھ 42ہزار 499،خیبر پختونخوامیں 3 کروڑ93 لاکھ 15 ہزار 873 اور بلوچستان میں ایک کروڑ 97لاکھ 13 ہزار 823 افراد کا شمار ہوچکا ہے.

مصنف کے بارے میں