بلوچ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں: شہباز شریف 

بلوچ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں: شہباز شریف 
سورس: file

اسلام آباد :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے، باصلاحیت بلوچ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  بلوچستان کی ترقی کے لیے ہم سے جو ہو سکا کریں گے۔ 

ملاقات میں سردار اختر مینگل نے وزیرِاعظم کو بلوچستان کے عوام اور منتخب نمائندوں کی جانب سے وزیرِ اعظم کے ملکی بقاء اور بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ گوادر کے مقامی لوگوں کو بین الاقوامی معیار کی شہری سہولیات کیلئے دن رات کوشاں ہوں۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح بنایا، سیلاب کے دوران وزیرِاعظم نے بلوچستان کے علاقوں کا خود دورہ کرکے متاثرہ بلوچوں کا درد بانٹا جو آج سے پہلے کبھی نہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ ایک برس میں ملک میں شدید معاشی مشکلات اور قدرتی آفات کے باوجود ملکی معیشت کو مستحکم کیا۔

مصنف کے بارے میں