ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک

ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک
سورس: Twitter

کراچی : سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی و میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر  نے ٹوئٹ میں بتایا کہ فاطمہ بھٹو اور جبران کا نکاح ہوگیا، نکاح کی مختصرتقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں کی۔

انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتے تھے موجودہ حالات میں تقریب زیادہ پرتعیش اندازمیں ہو۔

مصنف کے بارے میں