سعودی عرب میں افریقی باشندے نے 7سالہ پاکستانی بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا

سعودی عرب میں افریقی باشندے نے 7سالہ پاکستانی بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا

جدہ :سعودی عرب میں افریقی باشندے نے 7سالہ پاکستانی بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیا۔

سعودی عر ب کے شہر طائف میں 7سالہ بچی اپنی ماں سے پیسے لے کر اکیلی سٹور پر کھانے پینے کی اشیا توخریدنے گئی مگر لوٹ کر نہ آئی۔کافی دیر گزرنے کے بعد ہمسایوں نے والدین کو اطلاع دی کہ ان کی بچی گھر کے قریب ویران جگہ پر بے ہوش پڑی ہے۔

والدین اطلاع ملنے پر اس مقام پر پہنچے تو بچی کو خون میں لت پت دیکھ کران کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی۔بچی کو نازک حالت میں فوری طور پر قریب واقع عبد العزیزہسپتال لایاگیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کوواقعہ کی اطلاع کردی۔

اطلاع ملنے پر پولیس ہسپتال پہنچی اور زیادتی کا شکار ہونیوالی بچی کے والدین کی مدیت میں مقدمہ درج کرلیاجبکہ عینی شاہدین نے پولیس کو بیان دیا کہ انھوں نے اس لڑکی کوایک افریقی باشندے کیساتھ جاتے دیکھا جس نے اس لڑکی کو چاکلیٹ بھی دی تھی ۔

پولیس نے عینی شاہدین کے بیان پر کارروائی کرے ہوئے افریقی باشندے کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ طائف سعودی عرب کا وہ واحد علاقہ ہے جہاں بہت سے پاکستانی اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں