ٹرمپ نے افغانستان میں فوجیوں کی تعیناتی کا اختیار وزیر دفاع کو دیدیا

ٹرمپ نے افغانستان میں فوجیوں کی تعیناتی کا اختیار وزیر دفاع کو دیدیا

واشنگٹن: افغانستان کے حوالے سے امریکی نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں فوجیوں کی تعیناتی کا اختیار وزیر دفاع کو دے دیا۔ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کہتے ہیں افغان طالبان کو پیغام دینا ہے کہ ہم کہیں نہیں جا رہے۔

ریکس ٹلرسن نے مزید کہا ہے کہ ملٹری اسٹریٹجی کا تعین افغانستان میں تعینات کمانڈرز کی دی گئی معلومات کے مطابق ہو گا۔ افغانستان بھیجے گئے فوجیوں کی تعداد کا انحصار وہاں کے زمینی حالات پر ہو گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ اختیارات میدان جنگ میں موجود کمانڈروں کو بھی دیے گئے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آئندہ افغانستان کا کوئی علاقہ کسی قسم کے حملے کے لیے استعمال نہ ہو۔ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں