مشہور اداکارہ کیٹ پرائس اور کیرن ہیلر نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

مشہور اداکارہ کیٹ پرائس اور کیرن ہیلر نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

لندن: برطانیہ کی معروف اداکارہ اور ماڈل کیٹ پر ائس نے اپنی شوہر سے راہیں جدا کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اداکارہ نےمیڈیا سے با ت کر تےہوئے بتا یا کہ ان کے شوہر کیرن ہیلر کے نینی(آیا) سے ساتھ مبینہ تعلقات ہیں۔

کیٹ پرائس نے اپنے انٹر ویو میں بتا یا ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ ایک بار پہلے بھی میرے شوہر نے میرے یقین کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی تھی۔کچھ سال قبل کیرن ہیلر  کے اپنی دوست کے ساتھ مبینہ تعلقات منظرعام پر آئے تھے لیکن میں نے کیرن ہیلر کو اس وقت معاف کر دیا تھا ۔
لیکن "آیا" کے اس انکشاف نے مجھے بری طرح سے توڑ دیا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے ان دونوں کے درمیان مبینہ تعلقات چل رہے تھے۔ لہذا"آیا" کے اس اعتراف کے بعد میراکیرن ہیلر کے ساتھ رہنا ناممکن ہو گیا ہے اس لیے میں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یاد رہےکہ پرائس نے شادی 2013 میں کیرن ہیلر سے ہوئی تھی ۔