غیر ملکی شہریوں کو سستے فلیٹ کرائے پر دینے کا جھانسا دے کر دھوکا دہی کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار

غیر ملکی شہریوں کو سستے فلیٹ کرائے پر دینے کا جھانسا دے کر دھوکا دہی کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار

شارجہ: کم کرایہ پر اپارٹمنٹ دلانے والا پاکستانی دھوکے باز گرفتار کو شارجہ پولیس نے آخر کار گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس نے متعدد غیرملکیوں کے پیسے ہڑپ کرنے والے پاکستانی شہری کو شارجہ میں گرفتار کیاہے۔

 گرفتار شدہ ہونا والا پاکستانی شہری سوشل میڈیا کے ذریعہ کم کرایوں میں اپارٹمنٹ دلوانے کی تشہیر کرتاتھا،اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے اس سے رابطہ کرکے مکان کرایہ پر حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔

ملزم ان سے ایڈوانس کرایہ اور دیگر اخراجات وصول کرکے فرار ہوگیا تھا۔ تاہم شارجہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر نامعلوم مقام سے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔