معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہراحمد بٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہراحمد بٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

لاہور: معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے شوہراحمد بٹ کے ساتھ   12سال گزارنے کے بعد شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔حمیرہ ارشد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ میں روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آچکی ہوں اور اس لیے میں نے عیدالضحیٰ کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے انٹر ویومیں کہا ہے روز کے جھگڑوں سے بہتر ہے کہ میں طلا ق لے لوں میں نے احمد بٹ کو سدھر نے کے بہت مواقع فراہم کئے ہیں لیکن وہ عادت سے مجبور ہیں اور نہیں سدھر سکتے۔

اس لیے میں نے ان سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ ان گھریلو نا چاکیوں کے باعث میرا کر ئیر متا ثر ہو رہا ہے۔حمیرا ارشد نے مزید یہ بھی کہا کہ ماضی میں کئی بار شدید جھگڑے ہوئے ، لیکن نے ہربار سمجھوتہ کیا اوراحمد کی بہت سی برائیوں کے باوجود اس کے ساتھ زندگی کا سفرجاری رکھا۔

گلوکارہ نے بتایاکہ احمد نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اورمعافی بھی مانگی ہے لیکن میں اس بار کسی بھی طرح کے دھوکہ میں نہیں آنی چاہتی اور میراطلاق  فیصلہ اٹل ہے۔