اسلام آباد: امریکا کی پاکستان کو دھمکی،چین اور پاکستان کیا کرنے جا رہے ہیں ،چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کے ساتھ مضبوط حمایت اور پائیدار دوستی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ان کا کہنا تھا پاکستان سٹرٹیجک تعلقات اور دوستی کو مضبوط کیا جائے گا۔ چین کے اخبار پیپلز ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق انہوں یہ بات حال ہی میں چین کا دورہ کرنے والی پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ ک ساتھ ملاقات میں کہی۔

چین کے وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور عظیم قربانیوں کو سراہا اور کہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی کوششوں کاعتراف کرنا چاہئے۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ملک کے 70ویں یوم آزادی پر چین کے وائس وزیر اعظم وانگ ینگ کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان آزمودہ دوستی مزید مضبوط ہو گی